ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق 23 سالہ انتہائی فعال شیعہ نوجوان سید دانش حسین زیدی ولد غصنفر عباس زیدی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی کی معروف شیعہ آبادی انچولی سوسائٹی میں گُھس کر گھر کے باہر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے شہید دانش کو 3 گولیاں ماری جس کے نتیجے میں دانش انتہائی شدید زخمی ہوگئے البتہ ایمبولینس کے ذریعے جب شہید دانش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تو اسپتال پہچتے پہچتے شہید دانش اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
شہید سید دانش حسین زیدی کا شمار شہر کے انتہائی فعال شیعہ نوجوانوں میں ہوتا تھا 23 سال کی عمر میں شہید دانش نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ملت کی خدمت میں گزارا۔ ہر شہید کے جنازے میں شریک مومنین کی مدد کرنے والا نوجوان آج خود شہید ہوگیا۔آج اس عظیم انسان کی شہادت ہم جیسے نوجوانوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
شہید دانش کے جسد خاکی کو انچولی سوسائٹی امام بارگاہ خیرالعمل منتقل کردیا گیا ہے جہاں غسل و کفن کے بعد شہید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی البتہ اب تک خانودہ شہید دانش کی طرف سے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ جس علاقے میں شہید دانش کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ کراچی کے شیعہ آبادی علاقوں شمار کیا جاتا ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا کھلے عام گشت شہر میں موجود سکیورٹی ایجنسیوں کے کردار کو مشکوک بناتا ہے۔
.....
/169