27 فروری 2013 - 20:30

اسلام آباد – وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی پنجاب کو دہشتگردوں گردوں کا گڑھ قرار دیا.

ابنا: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی پنجاب کو دہشتگردوں گردوں کا گڑھ قرار دیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کارکنوں پر پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور دفاتر سیل کروانے کے عمل کو پنجاب حکومت کی جانب سے عام انتخابات کو سبوتاژکرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گرد دندنا تے اور قتل عام کرتے پھرتے ہیں مگر پنجاب پولیس مجرموں کی گرفتاری کی بجائے تحریک انصاف کے جمہوری انتخابات روکنے اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ نواز شریف نے 1992 ء میں 25ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کوپولیس میں بھرتی کیا۔ شریف برادران نے ہمیشہ پنجاب پولیس کو انتقامی کاروائیوں کے لئے بطور سیاسی ہتھیار کے استعمال کیا۔ شریف برادران کی خاندانی سیاست کو تحریک انصاف کے جمہوری عمل سے شدید خطرات لاحق ہیں اور پی ٹی آئی فوبیا میں مبتلا شریف برادران ہر وہ اقدام کرنے پر تلے ہیں جس سے وہ اقتدار کی کرسی تک پہنچ سکیں۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد لوگوں کو قتل کررہے ہیں اور نواز شریف کالعدم تنظیموں اور مولانا ڈیزل سے اتحاد کرکے اقتدار کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں صرف اقتدار، اولاد اور مفادات کی سیاست آتی ہے اور انہیں تحریک انصاف کے نام سے اس لئے خوف آتا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کیلئے پارٹی انتخابات کرا رہی ہے۔

.......

/169