ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کل شام فائرنگ کا ایک واقعہ رونما ہوا۔اس واقعہ میں دو پولیس افسران سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سانتا کروز شہر میں پولیس حکام ایک جنسی زیادتی کی رپورٹ کے بارے میں تحقیقات کررہے تھے تبھی ایک نامعلوم شخص نے دو پولیس افسروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔حملہ آور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگيا لیکن پولیس نے بعد میں اس کو تلاش کرلیا اور فائرنگ کے تبادلے میں مارا گيا۔تقریبا" ایک ہفتہ پہلے بھی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ امریکہ میں حالیہ دنوں میں فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جو دسیوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا سبب بنے ہیں۔
26 فروری 2013 - 20:30
News ID: 395187
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ہوا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔