ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاک بحریہ کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں نیوی افسر لیفٹننٹ کمانڈر عظیم شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد لیفٹننٹ کمانڈر عظیم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 50 گز کے فاصلے سے نیوی افسر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں چار گولیاں لگیں، پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹننٹ کمانڈر عظیم حیدر مہران بیس حملہ کیس کے تفتیشی افسر بھی ہیں۔
26 فروری 2013 - 20:30
News ID: 395176
نا معلوم مسلح افراد نے پاکستانی بحریہ کے ایک افسر پر فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ہے۔