ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی آج صبح ممبئی سے دارالحکومت دہلی پہنچے۔ نئی دہلی میں ہندوستان کے دانشوروں، صحافیوں اور سابق سفارت کاروں نے ان سے ملاقات کی۔انہوں نے اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کو خطے کے دو آزاد اور اہم ممالک قراردیا جن کے پاس مضبوط جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی لحاظ سے ایران اور ہندوستان ایک دوسرے کے قریب ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے دونوں ممالک نے اہم قدم اٹھائے ہیں۔لاریجانی نے مزید کہا کہ تسلط پسند ممالک اس بات سے خائف ہیں کہ ایران اور ہندوستان خطے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔
ڈاکٹر لاریجانی ہندوستان کے 5 روزہ دورے پر اتوار کوممبئي پہنچے تھے۔ان کے ساتھ ایک پارلیمانی وفد بھی ہندوستان گيا ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی ہندوستان کے 5 روزہ دورے پر اتوار کوممبئي پہنچے تھے۔ان کے ساتھ ایک پارلیمانی وفد بھی ہندوستان گيا ہے۔