25 فروری 2013 - 20:30

ونيز ويلا کے صدر ہوگو شاويز نے افريقي ممالک ميں مغربي ملکوں کي مداخلت کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے-

ابنا: لاتيني امريکہ کے ملکوں اور افريقي ممالک کي مشترکہ تنظيم اے ايس اے کے تيسرے اجلاس کے نام اپنے ايک پيغام ميں صدر ہوگو شاويز نے افريقي ملکوں ميں مغرب کي مداخلت پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے باہمي اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-صدر ہوگو شاويز نے اس پيغام ميں کہا ہے کہ ہمارے ممالک قدرتي ذخائر، بھرپور سياسي اور تاريخي اقدار کے حامل ہيں جو ہميں مغرب کي جانب سے پيدا کيے جانے والے ہرج مرج سے پچانے ميں مدد گار ثابت ہوسکتے ہيں-ونينز ويلا کے صدر نے ليبيا اور مالي سميت بعض افريقي ملکوں ميں مغرب کي مداخلت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افريقہ کو مسلسل مغربي طاقتوں کے حملوں اور مداخلت پسندانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- انہوں نے مزيد کہا کہ  مغرب کي مداخلت کا ايک اہم مقصد خطے کے ملکوں کےدرميان وحدت کا خاتمہ اور افريقي ملکوں کے ساتھ لاتيني امريکہ کے تعاون ميں کمي لانا ہے-واضح رہے کہ اے ايس اے کے رکن ملکوں کے نمائندہ وفود نے اس اجلاس ميں افريقي ملکوں کے درميان تعاون بڑھانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-

.......

/169