ابنا: میڈیا رپورٹس کے مطابق، اتوار کو ایک فلسطینی قیدی عرفات جارادت بھوک ہڑتال کے باعث جیل میں چل بسا اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ اپنے اس ساتھی کی شہادت کے بعد جس کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے، اسرائیل میں قید تین ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے بھی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ تیس سالہ عرفات جاوادت کی شہادت کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی باشندے قید ہیں جبکہ آٹھ سو سے زائد قیدیوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔۔کئی فلسطینی باشندوں کو یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔