24 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے الماتی میں قزاقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔

ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے الماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مجوزہ مذاکرات کے موقع پر قزاقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں علاقائي اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گيا۔
واضح رہے کہ الماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان کل نئے دور کے مجوزہ مذاکرات ہوں گے۔ان مذاکرات میں شرکت کے لئے ایرانی مذاکراتی ٹیم، جس کی قیادت سعید جلیلی کررہے ہیں، گزشتہ روز شام کو الماتی پہنچی تھی۔گروپ پانچ جمع ایک کی مذاکراتی ٹیم بھی الماتی پہنچ چکی ہے۔