ابنا: پاکستاني وزارت خارجہ نے ايران کے ساتھ گيس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کي صورت ميں امريکہ کي جانب سے اقتصادي پابنديوں کي دھمکيوں کو غير موثر اور غير اہم قرار دے ديا ہے-پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان معظم خان نے اپني ہفتہ وار پريس بريفنگ کے دوران يہ بات زور ديکر کہي کہ پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے اور گوارد پورٹ کي واگذاري کے حوالے سے مغربي ملکوں اور خاص طور سے امريکي دباؤ کو ہرگز قبول نہيں کرے گا-انہوں نے امريکي پابنديوں کو خاطر ميں لائے بغير کہا کہ امن گيس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے لئے شہ رگ کي حثيت رکھتا ہے اور اس پر ہر حال ميں عملدرآمد کيا جائے گا-پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ امريکہ کي جانب سے اس قسم کي دھمکيوں سے اسلام آباد کو کوئي تشويش نہيں ہے- انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف پوري طرح واضح ہے اور اسلام آباد سمجھتا ہے کہ يہ منصوبہ ہمارے قومي مفادات سے پوري طرح مطابقت رکھتا ہے-معظم خان نے ايک بار پھر پاکستاني علاقوں پر امريکي ڈرون حملوں کو غير قانوني قرار ديتے ہوئے ان کي شديد الفاظ ميں مذمت کي- انہوں نے افغانستان ميں پاکستان مخالف طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائي کئے جانے کا بھي مطالبہ کيا-
.......
/169