23 فروری 2013 - 20:30

روس کے ٹي وي چينل رشا ٹوڈے نے اعلان کيا ہے کہ عام تاثر کے برخلاف امريکا دنيا کا سب سے خطرناک ملک ہےـ

ابنا: رشيا ٹوڈے نے اپني رپورٹ ميں کہا کہ مغربي ميڈيا امريکا کے سلسلے ميں الگ ہي پروپيگنڈا کرتا ہے ليکن در حقيقت يہ دنيا کا سب سے خطرناک ملک ہے-رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ امريکي ذرائع ابلاغ اپنے عوام اور دنيا کي ديگر اقوام کو سراسر جھوٹي خبر ديتے ہيں کہ امريکا دنيا کا سب سے بہترين ملک ہےـرشا ٹوڈے نے اپني رپورٹ ميں مزيد کہا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ طبي اور ديگر مختلف پہلوؤں سے امريکا دنيا کا بد ترين ملک ہے اور اس ملک ميں ولادت کے وقت ماؤں اور نوزئيدہ بچوں کي ہلاکت  کي شرح بہت زيادہ ہےـيہ حقيقت ہے کہ امريکا زندگي گزارنے کے اعتبار سے مغرب کا سب سے خطرناک ملک ہےـاس ملک ميں دوسرے تمام مغربي ممالک سے زيادہ لوگ ايڈز ميں مبتلا ہيں  اور منشيات کے عادي افراد کي بھي تعداد بہت زيادہ ہے اور سب سے زيادہ تشدد کے واقعات بھي اسي ملک ميں ہوتے ہيں ـ امريکي ذرائع ابلاغ ايسے وقت آزادي کے دعوے کرتے ہيں کہ جب اعداد و شمار سے واضح ہے کہ اس ملک ميں ميڈيا اور اظہار خيال کي آزادي مفقود ہے اور سياسي ميدانوں ميں خواتين کي شرکت بہت محدود اور انساني حقوق کي صورت حال کے اعتبار سے يہ ملک دنيا ميں ايک سو سڑسٹھويں مقام پر ہے.

.......

/169