روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 59 بےگناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ امریکی سفیر نے سلامتی کونسل میں دمشق میں بم دھماکوں میں 59 بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی مذمتی قرارداد روک کر دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ روس نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد کی تجویز پیش کی تھی، لیکن امریکہ دیگر مغربی ملکوں نے مطالبہ کیا کہ قرارداد میں بشار الاسد حکومت پر تنقید کو بھی شامل کیا جائے جبکہ روس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تھا۔
22 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393628
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ امریکی سفیر نے سلامتی کونسل میں دمشق میں بم دھماکوں میں 59 بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی مذمتی قرارداد روک کر دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔