ابنا: ایران کی انٹلجنس منسٹری کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈا بنا رہی ہے جس میں وہ ساری دنیا کے الکٹرانیک میڈیا کے پیغامات سنے گي۔ جاسوسی کے اس اڈے کی تعمیر کا کام چھے جنوری دوہزار گيارہ سے شروع ہوچکا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ یہ جاسوسی کا سب سے پیشرفتہ اڈہ ہوگا جس میں انٹرنیٹ سے جاری کئےجانے والے پیغامات بھی ریکارڈ کرلئے جائيں گے۔ امریکہ کے جاسوسی کے اس اڈے کا نشانہ دیگر ممالک ہیں اور امریکہ اس طرح اپنی سائبر ٹکنالوجی کے دبدبے کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
22 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393623
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلجنس منسٹری نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت الکٹرانیک جاسوسی کا سب سے بڑا اڈہ قائم کررہی ہے۔