21 فروری 2013 - 20:30

بحرین کے صوبہ الجزیرہ کا رہنے والا ۲۰ سالہ جوان جسے پر امن مظاہروں میں شرکت کے دوران آل خلیفہ نے گولی ماری تھی آج شہید ہو گیا۔


اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ محمود عیسی الجزیری ۲۰ سالہ بحرینی جوان جو منامہ کے جنوبی علاقہ النبیہ صالح میں ۱۴ فروری کو ہونے والے مظاہرات میں آل خلیفہ کی طرف سے گولی مارنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا تھا آج جمعہ ۲۲ فروری کے روز شہید ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد ان کی حالت بہت نازک بتائی گئی تھی اور چند دن زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہیں سکے اور آج شہید ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ۲۰ سالہ جوان کی شہادت کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے جاری بحرین کی انقلابی تحریک کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد ۱۰۳ ہو گئی ہے۔