ابنا: ہندوستانی ذرائع کی رپورٹ کےمطابق حیدر آباد دکن کے علاقے دل سکھ نگر بس اسٹینڈ پر 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکے مارکیٹ کے قریب واقع بس اسٹینڈ پر ہوئے جہاں کافی رش رہتا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ابھی تک کسی بھی گروہ یافرد نےاس کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393257
ہندوستان کےتاریخی شہر حیدر آباد دکن میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےہیں ۔