20 فروری 2013 - 20:30

امریکہ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان ایران سے گیس خریدے گا تو اس پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں

ابنا: امریکی ذرائع نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کے حتمی معاہدے پر اپنی حکومت کی سخت ناراضگی کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ایران سے گیس کی خریداری شروع کی تو اس پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  واشنگٹن نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی گیس کی درآمد کی صورت میں پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران پاکستان گیس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے متبادل کے طور پر ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور ہندوستان(تاپی) منصوبے کی حمایت کی ہے۔