ابنا: کوئٹہ پاکستان میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے کہا ہے کہ عالم اسلام میں پاکستان اور ایران کے قائدانہ کردار سے خائف اسلام دشمن طاقتیں دونوں ملکوں کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور اس مقصد کیلئے پاکستان میں مسلکی انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے بالخصوص شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناکر ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہچانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے، نظر بندی کے دوران اپنے بیان میں آغا سید حسن نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے انتہائی مضبوط بیرونی ہاتھ کارفرما ہیں اور اس ملک میں مسلکی انتہا پسندی کی آگ بھڑکاکر سامراجی عزائم کی تکمیل کی جاررہی ہے، انہوں نے کوئٹہ پاکستان میں ہوئے حملوں میں جاں بحق کئے گئے افراد کے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے احتجاجی بیانات کا خیر مقدم کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے نتیجہ خیر اقدام کریں۔
18 فروری 2013 - 20:30
News ID: 392318
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کہا:عالم اسلام میں پاکستان اور ایران کے قائدانہ کردار سے خائف اسلام دشمن طاقتیں دونوں ملکوں کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور اس مقصد کیلئے پاکستان میں مسلکی انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے