ابنا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر حامد کرزی نے آج پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل ہونیوالے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ تعاون کا مطالبہ کیا۔ افغان صدر نےکوئٹہ سانحہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملوں کے مرتکبین امن کے دشمن ہیں۔افغان صدر نے کوئٹہ سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرکے انہیں تعزیت پیش کی۔
16 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391665
افغانستان کے صدر حامد کرزی نے پاکستان میں کل ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے مرتکبین کو امن کا دشمن قرار دیا ۔