16 فروری 2013 - 20:30

کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر بلوچستان ذولفقار مگسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےواقعات انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہیں۔ انٹیلی جنس ادارے یا تو ملزمان سے خوفزدہ ہیں یا وہ ان کا سراغ نہیں لگاسکتے۔

ابنا: انہوں نےکہاکہ ملزمان کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کو فری ہینڈ دےدیا ہے۔اس موقع پرذوالفقار مگسی نےایسی کارروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر اور ملزمان کی نشاندہی پر ایک کروڑ انعام کااعلان کیا.

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بیان کے بعد کہی گورنرذولفقار مگسی بھی ہماری اسٹیبلشمنٹ کا نشانہ تو نہیں بن جاتے کیونکہ اس ملک کا رواج ہے جو بھی ایجسنیوں کو آئینہ دکھاتا ہے اُس کو دیوار سے لگادیا جاتا ہے۔

.......

/169