14 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ختم ہو گئی ،جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

ابنا: ریڈیو تھران کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دھشتگردی سے نمٹنے کیلئے آج اے این پی کی کوششوں سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ دو سیشن پر مشتمل اس کانفرنس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا اعلامیہ کے مطابق ملکی ترقی و استحکام کیلئے دہشت گردی کے مسئلے کا حل ضروری ہے، دہشت گردی کے مسئلے کا حل آئین و قانون کے اندر ہونا چاہیئے۔عوامی نیشنل پارٹی کی کانفرنس میں ملک میں امن و امان کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بند ہونا چاہیے، دہشتگردی کے مسئلے کا حل ملکی خودمختاری کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ عسکریت پسندی اور تشدد کسی ایک پارٹی کا نہیں پورے ملک کامسئلہ ہے، مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔