ابنا: تفصیلات کے مطابق شہید یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش کوٹلہ سیداں میں جھان بھان والی جھوک سے ملی ہے ۔ یونس کاظمی شہید کا جسد خاکی مقامی اسپتال منتقل کر دی گیا ہے۔
واضع رہے کہ سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید کو دو برس قبل خفیہ ایجنسیوں کے متعصب اہلکاروں نے اغوا کرلیا تھا اورنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا آج در سال بعد تشدد زدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواکے بعدمومنین کے قتل کیئے جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کیئے گئے ۳ مومنین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو چکی ہیں ۔ جنہیں بے دردی سے شدید تشدد کر کے شہید کیا گیا اور پھر ان کی لاشیں رات کے اندھیرے میں ویرانوں پھینک دی گئیں ۔
.......
/169