13 فروری 2013 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اعلٰی سطحی وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی قیادت میں شریک ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اعلٰی سطحی وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی قیادت میں شریک ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پیش کیا جائے گا اور سیاسی جماعتوں کو اس لائحہ عمل سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے ادھر دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اھم کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطحی وفد سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے نمایندے اس کانفرنس میں شریک ہیں.

.....

/169