12 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی کی  اور انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ علی لاریجانی لاہور میں پاکستان کےصدر آصف علی زرداری سے ملاقاتکریں گے جو آجکل لاہور میں ہیں لاریجانی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے واضح رہے کہ  لاریجانی اکو تعاون تنظيم کے رکن ممالک کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پرہیں جہاں انھوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کی اسپیکر فہمیدہ مرزا ، ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

.......

/169