ابنا: کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس افسر اور تاجر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے اولڈ ایریا کے مصروف کاروباری علاقے کھارادر جوڑیا بازار کی بانٹوا گلی میں موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک تاجر کو ہلاک کردیا، مقتول نے اپنی حفاظت کیلئے سیکورٹی گارڈ ساتھ رکھا ہواتھا، گھات لگا کر کیے گئے حملے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، ادھر لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ذوالفقار علی جاں بحق ہوگیا۔ اس کے کچھ دیر بعد سچل کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے دو افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق انہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ بن قاسم کے علاقے میں ایک گودام کے قریب فائرنگ سے عمر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔کراچی میں تشدد کے واقعات نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔
.......
/169