8 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں سینئر شیعہ وکیل کی شہادت کے خلاف وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔

ابنا: پشاور سے رپورٹ کے مطابق کل دہشت گردوں کے حملے میں سینئر شیعہ وکیل ملک جرار حسین کی شہادت کے خلاف وکلاء آج بھی احتجاج کر رہے ھیں اور ان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا  واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر وکیل ملک جرار حسین کو کل فرقہ پرست دھشتگردوں نے اس وقت دھشتگردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
 پشاور میں حالیہ چند ہفتوں میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور گزشتہ ماہ بھی دو شیعہ ڈاکٹروں ڈاکٹر شاہ نواز اور ڈاکٹر ریاض حسین کو شہید کردیا گیا تھا ۔ادھر پشاور کے وکلاء نے ملک جرار حسین کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت اور پاکستانی عدلیہ، شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں بالکل ناکام نظر آتی ہیں ۔

.......

/169