ابنا: جناب احمد رضا دستغیب نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ علاقے کے دو طاقتور ملکوں کی حیثیت سے ایران اور مصر کے تعلقات ، علاقے میں مغرب کے تسلط میں اضافے کی روک تھام کرسکتے ہیں ۔ جناب دستغیب نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلافات ، علاقے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی موجودگی میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے کہا کہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃاللہ العظمی خامنہ ای نے بھی بارہا اسلامی ملکوں میں اتحاد قائم ہونے اور اختلافات سے دوری اختیار کئے جانے پر تاکید فرمائی ہے -
.......
/169