5 فروری 2013 - 20:30

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہر پاکستانی اور مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔

ابنا: مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں، دہشت گرد طاقتیں نہیں چاہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے اپنے ایک بیان میں ہوئے کیا۔ مولانا مختار امامی کا کہنا تھا کہ کشمیر صرف اور صرف کشمیریوں کا ہے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشت گرد طاقتیں نہیں چاہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے اور قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم سے انسانیت کی توہین کے مترادف ہیں جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہر پاکستانی اور مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔......./169