ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ ہلمند کے گورنر شاہ محمود میر نے کہا کہ کل شام عام شہریوں کی ایک گاڑی کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک خاتون ،اسکے خاوند اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی مارا گیا ۔ہلمند کے گورنر نے طالبان کو اس دھماکے کا ذمہ دار بتایا۔ طالبان نے ابھی تک اس الزام کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے ۔
.......
/169