2 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی اور شیعہ و سنی علماء کی موجودگی میں وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔

ابنا: عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بیداری کی نئی لہر کے باعث  عالمی سامراج کے مقابلے میں مسلمان مزید ہوشیار ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ پیدا کرنے کےلئے سامراج کی جانب سے مختلف ذرائع ،بالخصوص ذرائع ابلاغ سے استفادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ  اسلامی بیداری کی بدولت، موجودہ دور میں مسلمان پہلے سے زیادہ ہوشیار ہوئے ہیں اور دشمن کی تفرقہ پیداکرنیوالی سازشوں کا ان پر کوئی اثرنہیں ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے پاکستان کے اہل سنّت علماء کی جانب سے شیعوں کے خلاف دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں شیعہ وسنّی کے درمیان اتّحاد کی علامت ہے ۔
کانفرنس میں صوبۂ بلوچستان کے متعدد شیعہ اور سنّی علماء نے بھی اسلامی اتحاد اور اسلامی بیداری کے اثرات سمیت مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔

.......

/169