2 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ "مجلس شورائے اسلامی" کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مقابلے میں صہیونی ریاست کی شکست ہوگی۔

ابنا: جناب علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے آجکے اجلاس سے خطاب کے دوران شام پر حالیہ صہیونی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے اس جارحانہ اقدام سے معلوم ہوا کے اسکے حامی ، اسے موقعہ فراہم کرنے کے درپے ہیں۔ جناب لاریجانی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ممالک جو دہشتگرد گروہوں کی فوجی اور مالی معاونت کرتے ہیں صہیونی دشمن سے اپنی راہ الگ کردیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ ، شام کے ریسرچ سینٹر پر صہیونی فوج کے فضائی حملے کی مذمت کرتی ہے اور اسے یقین ہے کہ خطے میں جاری اسلامی بیداری ، صہیونی ریاست کے اس جارحانہ اقدام اور موقعہ پرستی کا جواب دے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 33 ،22 اور 8 روزہ جنگوں میں صہیونی ریاست کی شکست ، اسکی کمزوری کی علامتیں ہیں۔

.......

/169