ابنا:پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے ملک کے انرجی کے بحران کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا ہے۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے ساتھ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ایران کو پاکستان کا مخلص اور قابل اعتماد دوست قراردیتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔
اس ملاقات میں شہباز شریف نے انرجی کے بحران کے حل میں پاکستان کی مدد کے لئے ایرانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک اہم ملک ہے اور علاقے میں امن کے تحفظ میں سرگرم کردار کا حامل ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں فروغ و توسیع کا ایک ذریعہ ہے۔