1 فروری 2013 - 20:30

سعودي عرب ميں مخالفين کي وحشيانہ سرکوبي کا سلسلہ جاري ہے –

ابنا: آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے جيلوں ميں بند سياسي کارکنوں کي حمايت کرنے پر متعدد علمائے کرام کو گرفتار کرليا ہے -
                         
   العالم نے سعودي ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے گزشتہ دو دن کے اندر، شيخ عطيہ السلمي، عبداللہ الغامدي، اور عاصم المشعلي سميت  متعدد مذہبي رہنماؤں کو گرفتار کرليا ہے
اس رپورٹ کے مطابق ان مذہبي رہنماؤں کوجيلوں ميں بند  سياسي کارکنوں کي حمايت کرنے کي بنا پر گرفتار کيا گيا ہے -
قابل ذکر ہے کہ چند دنوں قبل سو سے زائد علمائے کرام اور مذہبي رہنماؤں نے مظاہرہ کرکے سياسي کارکنوں کي آزادي کا مطالبہ کيا تھا –

انساني حقوق کے اداروں نے سعودي عرب ميں سياسي کارکنوں کي حمايت ميں مظاہرہ کرنے والے علمائے کرام کي گرفتاري کو انساني حقوق کي خلاف ورزي قرار ديا ہے اور اعلان کيا ہے کہ آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے کوئي وجہ بتائے بغير مذکورہ علمائے کرام کو گرفتار کيا ہے –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ گزشتہ دنوں سعودي عرب کے دارالحکومت رياض سميت مختلف شہروں ميں عوام نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کرکے جيلوں ميں بند تمام سياسي کارکنوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے –
   انساني حقوق کي تنظيموں کا کہنا ہے کہ سعودي عرب ميں تيس ہزار سياسي کارکنوں کو کوئي مقدمہ چلائے بغير جيلوں ميں بند رکھا گيا ہے -
  ادھر سعودي فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزيز نے سعودي عرب ميں احتجاجي اجتماعات اور مظاہروں کو غير قانوني قرار ديتے ہوئے دعوي کيا ہے کہ ان مظاہروں ميں بقول ان کے بيروني ہاتھ ہے - انہوں نے درباري ملاؤں کي ايک جماعت سے ملاقات ميں اسي کے ساتھ سعودي عرب ميں معاشي بدحالي اور عوام کي ناراضگي سے متعلق رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان رپورٹوں کا سرچشمہ بقول ان کے سعودي عرب سے باہر ہے اور ان کا مقصد شاہي حکومت کو کمزور کرنا ہے –
سعودي عرب کے ايک سياسي کارکن، حمزہ حسن نے جوآل سعود حکومت پر تنقيد کرتے رہتے ہيں ، کہا ہے کہ سعودي عرب ميں حکومت سے عوام کي ناراضگي وجہ غربت اور بے روزگاري ميں اضافے کے ساتھ ہي مغربي ملکوں پر آل سعود کا انحصار بھي ہے جس نے ملک کو تباہي کے دہانے پر پنہچاديا ہے –
ياد رہے کہ سعودي عرب  کے مختلف علاقوں بالخصوص مشرقي سعودي عرب کے القطيف اور العواميہ نامي علاقوں ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جار ي ہے جن کے دوران آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں کے حملوں ميں متعدد افراد شہيد اور درجنوں زخمي ہوچکے ہيں.

.......

/169