ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 20 طالبان شر پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق آج صبح خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے دواتوئی میں سکیورٹی فورسز نے طالبان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 12 شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ ان کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے اوبلن میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔
.......
/169