27 جنوری 2013 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں دو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں واقع دور دراز کے علاقے میدان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں انصارالاسلام اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ان جھڑپوں میں درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے سینکڑوں خاندان محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔

.......

/169