ابنا: افغانستان کی وزارت داخلہ نےاس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم اعلان کیا کہ اس سے افغانستان کی سیکوریٹی فورسز کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے افغان فورسز کی سیکوریٹی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 86 فیصد حصے کی سیکوریٹی پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیکوریٹی اہلکاروں کی طالبان میں شمولیت نے افغان فورسز کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکا ہے۔حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چار مہینوں کے دوران 50 سے زائد سیکوریٹی اہلکار طالبان میں شامل ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک تازہ واقعے میں نیمروز صوبے میں افغان پولیس کے چار اہلکار ایک گاڑی اور بڑی مقدار میں اسلحہ بارود سمیت طالبان میں شامل ہوئے.
.......
/169