ابنا: نئی دہلی سے رپورٹ کے مطابق ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے 13 ویں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مهدوی پور شریک تھے ۔ افتتاحی تقریب میں مشہور قاری استاد منصور قمری زادہ نے قرآن کریم کی دلنشین تلاوت کی جنہیں حاضرین نے خراج تحسین پیش کیا۔کل ہند کے 13ویں قرآنی مقابلوں کے ڈائرکٹر احمد عالمی کے مطابق ان مقابلوں میں 142 افراد کے درمیان، حفظ اور قرائت قرآن کریم میں مقابلہ ہوگا۔......./169
26 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 385222
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام قرآنی مقابلوںکا آج صبح سے آغاز ہوا ۔