26 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے اسلامی ممالک کی مشترکہ فوجی تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نے کل شام  اسلامی افواج کے عالمی قرآنی مقابلوں میں شریک قاریوں اور حافظین قرآن کریم کے اجتماع سے خطاب کے دوران تجویز پیش کی کہ اسلامی ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی تنظیم کی تشکیل ہوجائے تاکہ جہاں بھی ضرورت پڑے مسلمانوں کی حمایت کےلئے اقدام کرے ۔ بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نے کہا کہ فلسطین کا دفاع سبھی اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے اور مظلوموں کا دفاع ،اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی حیثیت، دنیا میں تیسرے درجے کی نہیں ہونی چاہیئے بلکہ انہیں ایک سپر پاور بننا چاہیئے تاکہ کوئی بھی طاقت ، اسلامی ممالک پر حملے کی ہمت نہ کرسکے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور اسلامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران ، فوجی اور دفاعی سطح پر دوسرے اسلامی ممالک کو مدد دینے کےلئے پوری طرح آمادہ ہے۔
.......
/169