25 جنوری 2013 - 20:30

فلسطینی انتظامیہ نے تیونس کے صدر سے غزہ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے سیاسی مشیر نمر حماد نے تیونس کے صدر منصف المرزوقی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا دورہ منسوخ کر دیں اور فلسطینی گروہوں کے درمیان قومی آشتی کے بعد یہ دورہ کریں۔ انہوں نے بعض عرب اور اسلامی ممالک کے حکام کے غزہ پٹی کے دورے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دورے چاہے وہ کسی بھی مقصد کے تحت انجام پا رہے ہوں فلسطینی عوام کے مفادات سے تضاد رکھتے ہیں۔یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بھی حال ہی میں ملیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب عبدالرزاق کے غزہ پٹی کے دورے پر بھی تنقید کی ہے کہ جس پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110