25 جنوری 2013 - 20:30

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کو بےنتیجہ قرار دیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے بارے میں امریکہ کے نئے وزیر خارجہ جان کیری اور ممکنہ وزیر دفاع چیک ہیگل کے مختلف مواقف کے بارے میں کہا کہ امریکیوں نے گزشتہ تیس سال کے دوران ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیوں سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ کو ایران خاص طور پر ایٹمی مسئلے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال ایک ایسا حق ہے کہ جس سے اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز دستبردار نہیں ہو گا۔.......

/169