24 جنوری 2013 - 20:30

فلسطینی عوام کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم نے اسرائیل کی غاصب حکومت کے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی افسوسناک صورتحال کے جلد از جلد خاتمے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔

ابنا: فلسطینی نیوز ایجنسی " معا "  کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کےمنتخب وزیر اعظم کے دفتر نے کل ایک بیان میں کہا کہ  اسماعیل ھنییہ نے مصری حکام کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ، اسرائیل کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی ابتر صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور ان سے کہا کہ ان قیدیوں کو اس صورتحال سے نکالنے اور اس کے خاتمے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں ۔

اس بیان کی بنیاد پر مصری حکام نے بھی ھنیہ کے اس مطالبے کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔

رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینیوں کی جسمانی حالت بہت تشویشناک ہے یہ تینوں فلسطینی دو ماہ سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں ۔

تقریبا پانچ ہزار فلسطینی ، اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جو کم ترین انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں ۔.......

/169