ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی میں طالبان شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکے سے 7 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ جندری کلے میں طالبان شدت پسندوں کے مرکز میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 7 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گل زمان گروپ سے ہے۔
.......
/169