23 جنوری 2013 - 20:30

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے اپنے ملک میں جاری بحران کے خاتمے کےلئے حکومت کے امن منصوبے پر مثبت رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے کل کے اجلاس میں کہا کہ شام کی حکومت نے ملک میں جاری بحران کے خاتمے کےلئے حال ہی میں امن منصوبہ پیش کیا ہے جس میں مختلف گروہوں کی گفتگو پر تاکید کی گئی ہے لہذا تمام فریقوں سے اپیل ہے کہ اس منصوبے پر مثبت رویہ اپنائیں۔ جعفری نے مزید کہا کہ وہ سب  فریق، جن کا دعوی ہے کہ شام میں بحران کا پرامن خاتمہ چاہتے ہیں سیاسی طریقۂ کار اور گفتگو کی مخالفت کرنے کے بجائے مؤثر تجاویز پیش کریں۔
انہوں نے بعض ممالک کے نمائندوں کی جانب سے شام کی حکومت کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد دعووں کا جواب نہیں دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا کہ یہ ممالک شام کی حکومت کے خلاف دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرکے بحران کے پرامن حل کے خاتمے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں جس کی وجہ سے بحران مزید پیچیدہ ہورہا ہے۔
.......

/169