ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج اسلامی افواج کے عالمی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر علاقے میں غیر ملکی افواج کی موجودگي پر خبردار کرتےہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی افواج کو نکالنے کےلئے کوشش کریں۔ جنرل احمدی وحیدی نے شام کی سرحد کے قریب ترکی میں پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کےجواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سلسلے میں اپنا موقف بیان کردیا ہے اور ان میزآئیلوں کی تنصیب کو مفید نہیں سمجھتا۔ ادھر سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے بھی اس موقع پر کہا کہ سامراج نے اسلامی استقامت کو توڑنے کےلئے سارے جتن کرڈالے ہیں لیکن اسے ناکامی ہوئي ہے۔ انہوں نے اسلامی سرزمینون میں تفرقہ اور قومی اور قبائيلی عصبیت پھیلانے کی سامراجی کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ قرآنی مقابلے اتحاد کا نمونے تھے اور دشمنوں کی خطرناک سازشوں کوناکام بنانے کے لئے منعقد کئےگئے تھے۔.......
/169