ابنا: نجی ٹی وی کے مطابق نیب بلوچستان نے 16صوبائی وزرا کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات مکمل کرکے اسلام آباد بھجوادی ہیں جن میں وزرا کے ساتھ مختلف صوبائی محکموں کے افسران کے خلاف بھی بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔ افسران میں سیکرٹریز، ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور عام اہلکار بھی شامل ہیں۔ جن محکموں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں ان میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ خوراک شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر (ر) برہان علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محکمہ خوارک کے کئی موجودہ اور سابق افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات اخری مراحل میں ہیں اور جلد ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
23 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 384323
نیب نے بلوچستان حکومت میں شامل سابقہ صوبائی وزرا اور بدعنوانی میں ملوث افیسران کے خلاف تحقیقات شروع کردیں آئندہ چند روز میں اہم سرکاری افسران کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔