22 جنوری 2013 - 20:30

يورپي کونسل کے سکريٹري جنرل نے کہا ہے کہ يورپي ملکوں ميں مختلف قسم کي بدعنوانيوں ميں تيزي سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کي وجہ سے عوام کا قانون پر اعتماد اٹھتا جارہا ہے -

ابنا:يورپي کونسل کے سکريٹري جنرل جگلينڈ نے يورپي کونسل کے  پارليماني فورم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ يورپ کو بيک وقت مالي ، سماجي اور اسي طرح اعتماد کے فقدان کے بحرانوں کا سامنا ہے - انہوں نے کہا کہ بدعنواني سب سے بڑا خطرہ ہے جس کا تاريک سايہ آج پورے يورپ پر چھاتا جارہا ہے

يورپي کونسل کے سکريٹري جنرل جگلينڈ نے کہا کہ يورپ ميں لوگوں کي بہت بڑي تعداد ايسي ہے جو اب قانون پر اعتماد نہيں کرتي اس لئے يورپي کونسل کو چاہئے کہ وہ فوري طور پر اس کے لئے عملي اقدام کرے -

انہوں نے کہا کہ يورپي حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بدعنواني کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجيدگي کا مظاہرہ کرے اور ساتھ ہي قانوني اصلاحات اور آزادي بيان کي بھي حمايت کرے انہوں نےکہا کہ يورپي حکومتوں کو اقليتوں کے حقوق کا احترام کرنے کے سلسلے ميں ٹھوس اقدام کرنے کي ضرورت ہے-

.......

/169