22 جنوری 2013 - 20:30

ھندوستان کے صدر پرنب مکھر جی نے کہا کہ ھندوستان اور ایران کے تعلقات وسیع ، گہرے اور دیرینہ ہیں

ابنا: ھندوستان کے صدر پر نب مکھر جی نے آٹھ ملکوں ، ایران ، لیبیا، انڈونیشیا، نائیجیریا، اٹلی، اسٹونی، چین، اور آسٹریلیا کے سفیروں سے سفارتی دستاویزات دریافت کرنے کی تقریب میں کہا کہ ھندوستان کے، تمام ملکوں کے ساتھہ اچھے تعلقات ہیں اور ایران اور چین سمیت بعض ممالک کے ساتھہ ھندوستان کے روابط بہت وسیع اور گہرے ہیں، اسلۓ کہ فریقین کے درمیان تہذیب و تمدن اور اقدار کی تاریخ بہت پرانی ہے ، پرنب مکھر جی نے اسی طرح ھندوستان اور ایران کے مابین تعاون کے مزید فروغ پر تاکید کی۔

 ھندوستان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے نئے سفیر غلام رضا انصاری نے بھی اپنے سفارتی اسناد ھندوستان کے صدر کو پیش کرتے ہوۓ کہا کہ تھران اور دھلی کے تعلقات بہت ھی وسیع اور گہرے ہیں اور یہ دونوں ممالک وسیع ثقافت و تمدن اور بے شمار اقدار کے حامل ہیں ۔
.......

/169