22 جنوری 2013 - 20:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔

ابنا: ماسکو سے رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے زور دے کر کہا کہ ایران سے متعلق اختلافات  اس کو الگ تھلگ کئے بغیر حل کرنے چاہئيں کیونکہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے خلیج فارس علاقے کے بعض ممالک سے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔روسی وزیر خارجہ نے شام میں جاری لڑائي پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جو لوگ بحران شام کو ہوا دے رہے ہیں وہ شامی باغیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں اور یہ کہ شام کے باغیوں کو غیرملکی حمایت حاصل ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا کہ شام میں تشدد کو ختم کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
.......

/169