21 جنوری 2013 - 20:30

روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کی کہ روس کو یقین ہے کہ شام کا بحران وسیع تر مذاکرات کے علاوہ کسی اور طریقے سے حل نہیں ہوسکتا۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہر کوئی جو یہ چاہتا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد اپنے عہدے سے استعفٰی دے، اسے چاہیئے کہ وہ خود اس کے پاس جائے اور اسے اس کام کے لئے قائل کرے۔ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی والے کہتے ہیں کہ ہم بشار الاسد سے بات کریں اور اسے اپنا عہدے چھوڑنے پر راضی کریں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ وہ ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شامی صدر کی اپنے عہدے سے علیحدگی والا موضوع ہم سے مربوط نہیں ہے۔ المیادین نیوز چینل کے مطابق ان خیالات کا اظہار روسی وزیر خارجہ نے غیر ملکی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

.....

/169