ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی صوبے ہمدان میں آبادکاری کے کئي منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران ملت ایران کو بے حد طاقت و صلاحیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ملت ایران کی طاقت و صلاحیت کی وجہ سے دشمن اس کو کوئي نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملت ایران کی طاقت و صلاحیت اسلامی ایران کی ترقی و پیش رفت کا باعث بنی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران اتنی طاقتور اور با صلاحیت ہے کہ دشمن میں اس کو نقصان پہنچانے کی سکت نہیں ہے اور اسلامی انقلاب کے خلاف ان کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوئي ہیں۔ واضح رہے کہ صدر احمدی نژاد نے آج صوبۂ ہمدان کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سروسز اور آبادکاری کے کئي منصوبوں کا افتتاح کیا۔
.......
/169