ابنا: يمن کي انقلابي تنظيموں اور شاہي حکومت کي مخالف سياسي جماعتوں نے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے بامعني گفتگو کي ضرورت پر زور ديا ہے اور کہا ہے کہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے ضروري ہے کہ اقوام متحدہ کي نگراني ميں آل خليفہ اور تمام سياسي جماعتوں کے اتفاق سے ايک ايسي وسيع البنياد حکومت قائم کي جائے جس ميں سبھي سياسي جماعتوں اور گروہوں کو شامل کيا جائے-
بحرين ميں تمام سياسي جماعتوں اور تنظيموں کي مشارکت سے وسيع البنياد حکومت کے قيام کا مطالبہ ايسي حالت ميں کيا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے بھي حکومت بحرين کے خلاف سخت لہجہ اختيار کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کيا ہے کہ عدالتي نظام ميں اصلاح اور اپنے وعدے پورے کرے - انہوں نے کہا کہ بحرين کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ يہ ہے کہ حکومت مخالفين کے ساتھ گفتگو کرے -
اسي کے ساتھ دارالحکومت منامہ سميت ملک کے مختلف شہروں اور قريوں ميں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - عوام نے اپنے انقلابي مظاہروں ميں آل خليفہ حکومت کي برطرفي اور عبوري حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کيا ہے - مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں بحرين کا قومي پرچم اور سياسي قيديوں کي تصويريں اٹھار رکھي تھيں -
رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي عرب اور ديگر عرب ملکوں کي افواج کي حمايت حاصل ہے، مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور آنسو گيس کي شيلنگ کي -
بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کي انقلابي تحريک چودہ فروري دو ہزار گيارہ سے جاري ہے - اس تحريک ميں اب تک سو سے زائد بحريني شہيد اور ہزار سے زائد زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بہت بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے –
.......
/169