ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پرھندوستان کی خلاف ورزی کے حوالے سے اسلام آباد میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ھندوستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی، پاکستان کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق حاصل ہے۔
حالیہ پاک ،ھند کشیدگی کے دوران ھندوستانی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بیانات میں نرمی اختیار کی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نیٹو فوج جا رہی ہے، دنیا کے مسائل حل ہورہے ہیں، مسئلہ کشمیر کیوں حل نہیں ہو سکتا؟۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں نہ کہ بندوق کے ذریعے۔ سردار عتیق نے کہا کہ پاکستان ،ھندوستان کو تجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے جا رہا ہے اور امریکی صدر نے آج تک کشمیر پر اپنا مشیر مقرر کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں مسئلہ کشمیرکو شامل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
19 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 383177
آل پارٹیز کشمیر کانفرنس نے ھندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی۔